ہے نئی روش کی عدالتیں نر لے ہی ڈنگ کے فیصلی---‘نہ نظیر ہے نہ دلیل ہے نہ وکیل ہے اور نہ اپیل ہے ‘میاں نوازشر یف

ملک میں 58ارب ڈالر کا سی پیک لیکر آئے اور یکایک مجھے پر نااہلی کی تلوارچلا دی گئی قوم نے آج تک نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا مجھے سمجھ نہیں آتی کی مجھے کیوں کر نکلا اگر کسی کو سمجھ آتی ہے تو مجھے بھی بتائے ‘قوم کو جذبہ دیکھ کر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم ملک میں ووٹ کے تقدس کو بحال کروانے کی جنگ میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ‘بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے کہا کہ چلو چھٹی ‘آج تک قوم کو اس نااہلی کی سمجھ نہیں آئی‘120میں (ن) لیگ کی کامیابی نے وقت کی عدالت میں حق اور انصاف کی گواہی دیکر ثابت کر دیا اصل فیصلہ یہ ہے ‘ ماضی میں18/18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی ہے مگر آج لوڈشیڈ نگ آخری دموں پر ہچکولے کھا رہی ہے ‘ملک سے دہشت گردی اور سی این جی بحران کو ختم کر کے کراچی میں ہم نے روشنیاں بھی بحال کر دیں ہیں‘صدر (ن) لیگ میاں نوازشر یف کالاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 4 اکتوبر 2017 18:49

ہے نئی روش کی عدالتیں نر لے ہی ڈنگ کے فیصلی---‘نہ نظیر ہے نہ دلیل ہے نہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ملک میں 58ارب ڈالر کا سی پیک لیکر آئے اور یکایک مجھے پر نااہلی کی تلوارچلا دی گئی قوم نے آج تک نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا مجھے سمجھ نہیں آتی کی مجھے کیوں کر نکلا اگر کسی کو سمجھ آتی ہے تو مجھے بھی بتائے ‘قوم کو جذبہ دیکھ کر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم ملک میں ووٹ کے تقدس کو بحال کروانے کی جنگ میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ‘بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے کہا کہ چلو چھٹی ‘آج تک قوم کو اس نااہلی کی سمجھ نہیں آئی‘120میں (ن) لیگ کی کامیابی نے وقت کی عدالت میں حق اور انصاف کی گواہی دیکر ثابت کر دیا اصل فیصلہ یہ ہے ‘ ماضی میں18/18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی ہے مگر آج لوڈشیڈ نگ آخری دموں پر ہچکولے کھا رہی ہے ‘ملک سے دہشت گردی اور سی این جی بحران کو ختم کر کے کراچی میں ہم نے روشنیاں بھی بحال کر دیں ہیں ‘مر یم نوازکا ضمنی انتخابات میں بزرگوں ‘بہنوں اور بھائیوں نے استقبال کیا دل کر تاہے سب کو گلے لگائوں ان پرپھول نچھاور کروں حلقے کے لوگوں نے میرا مان رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ لاہور کے الحمراء میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی شہبازشریف ‘وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ‘ملک پرویز ‘سینیٹر پرویز رشید ‘رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک سمیت (ن) لیگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی نوازشر یف نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں این ای120 میں (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نوازشر یف کی کامیابی پر سب کو مبارکباد یتاہوں اور شکر یہ ادا کرتاہوں این ای120میں پندرہزارووٹوں کی لیڈ کو دس سے ضرب دیں پھر اصل لیڈ بنتی ہے ہمارے بزرگوں ‘بھائی اور خواتین نے مر یم کے سر پر جس طرح ہاتھ رکھ میرے پاس آپ کے پاس شکر یہ کے الفاظ نہیںا ٓپ جیسے مر یم پر پھول نچھاورکرتے رہے ہیں میرا دل کر تاہے میں ہر ورکرز پر پھول نچھاور کر وں اور سینے سے لگائوں اور ہر کارکنان کا ماتھا چوموں جو جذبہ میں دیکھ رہا ہوں اگر یہ جذبہ سلامت اور قائم رہیگا تو پھر ستے خیر اںاور پاکستان آگے ہی بڑ ھے گا اور پھر پاکستان کو کوئی فکر نہیں انشاء اللہ عوام کے تقدس کی حفاظت ہوگی اور (ن) لیگ کی جو حکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہوگی وکلاء اور ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں انشاء اللہ ایک ایک پاکستانی سر خرو ہوگا اور ہم کامیاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ2013میں جب الیکشن ہو رہاتھا تب پاکستان میں18/18لوڈشیڈنگ ہو تی رہی آج وہ لوڈشیڈ نگ کہاں گئی نوازشریف نے آپ سے لودشیڈ نگ کے خاتمے کا وعدہ کیا اور وعدہ پورا کر کے دکھایا ہے اور آج لوڈشیڈ نگ ہچکولے کھا رہی ہے اور لوڈشیڈ نگ آخری دموں پر ہے کیاماضی میں کسی حکومت نے اپنے وعدوں کو ایسے پورا کیا ہے جیسے ہم نے کیا ہے ملک میں کارخانے لگے ہیں اور ملک میں ہر طرف روشنی ہے اور جو کارخانے 20سالوں میں لگتے رہے وہ ہم نی20مہینوں میں لگائے ہیںا ٓج کارخانوں ‘فیکٹروں ‘کسانوں ‘سکولوں اور خواتین اور بچوں سمیت سب کو بجلی اور گیس مل رہی ہے قوم کو یاد ہے ماضی میں سی این جی پمپ پرلائین لگی ہوتیں تھیںآج قوم کو بھی یہ لائنیں نظر آئی ہیں پٹرول کو 120سے اب 70کے قر یب لائے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی ہے 58ارب ڈالر کا سی پیک لیکر آئے اور کراچی میں روشنی بحال کی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا اچانک نوازشریف پر نااہلی کی تلوار چلا دی گئی مجھے سمجھ نہیں آتی کی مجھے کیوں کر نکلا مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کہا گیا کہ چلوآپ کی چھٹی نوازشر یف نے اس موقعہ پر ہال کے شر کاء سے پوچھا جو سمجھتا ہے مجھے صیح نکلا وہ ہاتھ کھڑا کر یں جس پر لوگوں نے ہاتھ کھڑے نہیں کیے جس پر نوازشر یف نے کہا کہ عوام نے اسلام آبا د سے آنیوالے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا لوگوں کو جذبہ دیکھ کر کہہ سکتا ہے کہ انشاء اللہ یہ جذبہ پاکستان ‘نوجوانوں کی تقدیر بدلے اور لوگوں سے کہتاہوں کہ وعدہ کر یں وہ میرے سنگ سنگ چلیں گے جبکہ نوازشر یف نے اپنی تقر یر کے اختتام پر ’’ہے نئی روش کی عدالتیں اور نر لے ہی ڈنگ کے فیصلی---‘نہ نظیر ہے نہ دلیل ہے نہ وکیل ہے اور نہ اپیل ہے ‘شعر پڑ ھا ۔