متحدہ عرب امارات ایک شخص پیٹرول سٹیشن کے عملے پر راڈ سے حملہ کر کے کیش لے کر فرار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 4 اکتوبر 2017 17:15

متحدہ عرب امارات ایک شخص پیٹرول سٹیشن کے عملے پر راڈ سے حملہ کر کے کیش ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2017ء) شارجہ پولیس نے مختلف پیٹرول سٹیشنز کے سٹاف پر راڈ سے حملہ کر کر کیش لے کر بھاگنے والے ایک مصری شہری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس شخص کو وارداتیں کرنے کے 2 گھنٹے بعد گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے مجرموں کی تحقیق کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈرائکٹر کمانڈر ابراہیم ال جلیل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سے زیادہ پیٹرول سٹیشنز سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں ۔ جس پر پولیس نے فورا تحقیق کی اور اس مصری کو گرفتار کر لیا۔