صحت عامہ عوام کا بنیادی حق ہے ،ذوالفقار علی ساسولی

ضلع کچھی کے تمام بی ایچ یوز کو مکمل طور پر فعال اور ادویات وافر مقدار میں فراہم کردی گئیں ہیں ،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر

بدھ 4 اکتوبر 2017 17:01

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرپی پی ایچ آئی کچھی ذوالفقار علی ساسولی نے کہا ہے کہ صحت عامہ عوام کا بنیادی حق ہے ضلع کچھی کے تمام بی ایچ یوز کو مکمل طور پر فعال اور ادویات وافر مقدار میں فراہم کردی گئیں ہیں جہاں عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صدر پریس کلب ڈھاڈر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میںکہی انہوں کا کہنا تھاکہ بنیادی مراکز صحت کے ہنگامی دورے کررہا ہوں اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کسی کو بھی خاطر میںلائے بغیرتمام عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنادیا گیا ہے پی پی ایچ آئی ضلع میں عوام کو ہیلتھ کی سہولیات کی فراہمی میں محکمہ صحت کے شانہ بشانہ عوام کوسہولیات بہتر انداز میں فراہم کر رہی ہے فرائض منصبی سے غیر حاضری اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور کسی کو خاطر میں لائے بغیر محکمانہ کاروائی کی جائیگی پی پی ایچ آئی کے بنیادی مراکز سے طب کی سہولیات کی فراہمی سے عوام مطمٰعن ہیں انہیں انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو مشکاف میں لیبارٹری سامان مہیا کردیا گیا ہے اب عوام کو لیبارٹری سہولیات بھی مل سکیں گی اور انہیں سبی یا کسی اور دور دراز علاقے میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی گی ہماری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ عوام کو ہر ممکن حد تک گھر بیٹھے طبی سہولیات پہنچائی جاسکے جو انکا حق ہے صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور اسے جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے ٹھوس اور جامع پلان مرتب کرکے عوامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس ضمن میں پی پی ایچ آئی محکمہ صحت کے ساتھ ملکر قابل تحسین کردار ادا کررہا ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پی پی ایچ آئی کچھی ضلع کے دورآفتادہ علاقوں میں بھی مختلف ادوار میں موبائل ٹیمیوں کے ذریعے مختلف بیماریوں کے خلاف کیمپ لگا کر عوام کو جملہ امراض کے تشخیص کیلئے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں خدمات سرانجام دے چکا ہے اور مستقبل میں بھی عوام کو صحت کی تمام تر ضروریات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں جائیں گے