نیشنل پارٹی عوام کی حقوق کا ضامن ہے پارٹی کی ڈھائی سالہ دور حکومت عوام کو مدتوں یاد رہیں گی،،میر حضور بخش بنگلزئی

بلوچستان میں امن امان کا سر سبز پودا آج تن آور درخت کی روپ میں نیشنل پارٹی کی مثبت پالیسوں کی بدولت ممکن ہوا ہے،رہنما نیشنل پارٹی

بدھ 4 اکتوبر 2017 17:01

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر حضور بخش بنگلزئی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کی حقوق کا ضامن ہے پارٹی کی ڈھائی سالہ دور حکومت عوام کو مدتوں یاد رہیں گی بلوچستان میں امن امان کا سر سبز پودا آج تن آور درخت کی روپ میں نیشنل پارٹی کی مثبت پالیسوں کی بدولت ممکن ہوا ہے تنقید کرنے والے اپنی گریبان میں جھانکیں ہم تنقید برائے تعمیر کی سیاست کے قائل ہیں تنقید برائے تنقید کے فارمولے کو مسترد کرتے ہیںکچھ عناصر کیلئے دودھ کی نہریں بہائی جائیں تو ان میں بھی انہیں نقص نظر آجائیگا بلوچستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی اور ناراض بلوچ رہنماؤ ں کی قومی دھارے میں شمولیت نیشنل پارٹی کی پالیسوں کا نتیجہ ہے جسے تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جاتا تو شاید بلوچستان کے حالات مذید بہتری کی جانب گامذن ہوتے انہوں نے پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے کہا کہ عوام کی سیاست اور عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے انقلابی اقدامات کیلئے اگر عوام کی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں تو انہیں منہ چھپانے کیلئے بھی جگہ میسر نہ ہوگا کیونکہ عوام کی حمایت نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ورکرز عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ضلع کچھی کی سیاست میںنیشنل پارٹی کی روپ میں اس مرتبہ انشاء اللہ بڑی تبدیلی آئیگی کارکن اس کیلئے ابھی سے کمر بستہ ہوں تاکہ کچھی بولان کی سیاست سے کرپشن ،بریف کیس کلچر اور پیسوں سے عوام کی ضمیرخریدنے والوں کا محاسبہ کرکے حقیقی تبدیلی لائی جاسکے نیشنل پارٹی کی سیاست عوام کیلئے ہے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،ایم این اے،چیف آف بنگلزئی سردار کمال خا ن بنگلزئی سمیت پارٹی کے تمام وزراء اور ایم پی ایزکی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہیں یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے مخدوش حالات میں صوبے کو امن کا گہوارہ بنادیاآج نیشنل پارٹی کی پالیسوں کی وجہ سے عوام اپنے گھروں میں پر سکون نیند کر سکتے ہیں سابقہ ادوار میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا اور امن امان کی حالت دگرگوں صورتحال اختیار کرچکا تھا پارٹی لیڈر شپ کی دن رات مخلصانہ کاوشوں کی بدولت آج سر عام امان امن کا پرچار کیا جاتاہے جو پارٹی کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے