امریکی ریاست کی پولیس نے بنک ڈکیتی کا منظر عکسبند کروانے والے اداکار پر گولیاں برسادیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 اکتوبر 2017 16:35

امریکی ریاست کی پولیس نے بنک ڈکیتی کا منظر عکسبند کروانے والے اداکار ..
انڈیانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2017ء) : امریکی ریاست انڈیانا میں پولیس نے بنک ڈکیتی کا منظر عکسبند کروانے والے اداکار پر گولیاں برسا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کو لگا کہ کوئی بنک ڈکیتی کی کوشش کر رہا ہے، تو انہوں نے اداکار کو دیکھتے ہی گولیاں برسادیں۔

(جاری ہے)

جس پر امریکی اداکار نے فوری طور پر ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم یہاں فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں ، لیکن پولیس نے اداکار کی ایک نہ سنی اور زمین پر بیٹھ کر ہاتھ پیچھے باندھنے کی ہدایت کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل پروڈیوسرز کی جانب سے مقامی پولیس اور اداروں کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔اس تمام تر منظر کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :