بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ ،ْدیہی آبادی کو نشانہ بنایا ،ْ فائرنگ سے دو بچے شہید

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرکاکوٹا، شفر، سیریان، ناراکوٹ کی آبادی کو نشانہ بنایا ،ْ پاک فوج کی جوابی کارروائی ،ْ بھارتی توپیں خاموش پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ،ْ بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا

بدھ 4 اکتوبر 2017 13:32

راولپنڈی /راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے دیہی آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے دو بچے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے راولا کوٹ اورچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس میں دیہی آبادی کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے دو بچے شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرکاکوٹا، شفر، سیریان، ناراکوٹ کی آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی مارٹر گولے گائوں شفرمیں سخی کیانی کے گھر پرگرے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی چوکیوں سے بھارتی چوکیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جاتی رہی جس پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔