تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کی سیاست کرنی چاہیے، رمیش کمار

بدھ 4 اکتوبر 2017 13:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے‘ ترمیم کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف دوبارہ پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کی سیاست کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے۔

عوام کی بہتری سمیت قومی ایشوز پر قانون سازی پارلیمنٹ ہی کر سکتی ہے۔ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 203 ختم ہونے کے بعد نواز شریف دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کی سیاست کرنی چاہیے۔ سڑکوں پر شور شرابہ کرنا درست نہیں۔