Live Updates

پاکستان میں قانون سازی اسلام کے نظریے کے خلاف نہیں ہوسکتی‘ الیکشن بل ایکٹ میں ترامیم سے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں‘ وزیر خارجہ نے دو قومی نظریے کی نفی کی ہے‘ انتخابی اصلاحات بل میں قانون کو بلڈوز کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 اکتوبر 2017 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون سازی اسلام کے نظریے کے خلاف نہیں ہوسکتی‘ الیکشن بل ایکٹ میں ترامیم سے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں‘ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دو قومی نظریے کی نفی کی ہے‘ انتخابی اصلاحات بل میں قانون کو بلڈوز کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل میں قانون کو بلڈوز کیا گیا۔ اس طرح کی قانون سازی پہلے کبھی نہیں ہوئی بل میں حکومت کا متضاد موقف ہے الیکشن بل ایکٹ میں ترامیم سے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ حکومت کو خود پتہ نہیں چل رہا کہ کرنا کیا ہے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دو قومی نظریہ کی نفی کی ہے۔ پاکستان میں قانون سازی اسلام کے نظریے کے خلاف نہیں ہوسکتی ذاتی حیثیت میں اس قانون کی مذمت کرتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات