ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ختم نبوت اور توہین رسالت کے قوانین میں تبدیلی کی سازشیں قوم ناکام بنا دے گی ، شفیق الرحمن

منگل 3 اکتوبر 2017 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2017ء) جماعة الدعوة کے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ختم نبوت اور توہین رسالت کے قوانین میں تبدیلی کی سازشیں قوم ناکام بنا دے گی ، نئے انتخابات بل میں ختم نبوت کی شق میں حلف نامے میں ردوبدل سے اس قانون کو غیر موثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مذہبی و سیاسی جماعتوں ، وکلاء سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مشاورت سے اس کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، پاکستان میں رہنے والے لوگ ختم نبوت پرایمان رکھتے ہیں یہ حساس معاملہ ہے اسے چھیڑا نہ جائے ورنہ محبان رسول ﷺ اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، گزشتہ روز شفیق الرحمن نے انتخابات بل 2017میں ختم نبوت کی شق میں ردوبدل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر ان قوانین میں تبدیلی کی خواہش کرنے والے جان لیں یہ ملک لا الہ الا اللہ کی جاگیر ہے اس میں وہی قانون بنے گا جو قرآن و سنت کے مطابق ہو گا پاکستان کا آئین بھی ایسا ہی تقاضا کرتا ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کسی قسم کا قانون نہ بنایا جائے شفیق الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اورکسی کو ایمان کے منافی ترمیم نہیں کرنے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قوم میں مسلسل اس بات پر تشویش بڑھ رہی ہے کہ حکومت کو ختم نبوت کی ترمیم میں ردوبدل کیوں کرنا پڑا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں حکومت قوم کو واضح کرے اور اگر یہ کسی ایجنڈے پر نہیں ہے تو اس ترمیم کو من و عن ویسے ہی رکھا جائے اور اس میں کسی قسم کی ترمیم نہ کی جائے اس ملک کے علماء طلباء تاجر وکلاء سمیت پوری قوم نے مل کر ختم نبوت ﷺ پر قانون سازی کروائی ہے لیکن بیرونی عناصر گزشتہ کئی عرصے سے اس میں تبدیلی کروا کے یا اسے ختم کروا کر ایک مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :