Live Updates

جمہوریت عوام کیلئے ہوتی ہے ، پاکستان میں جمہوریت ایک خاندان کیلئے ہے ، آج ہماری برآمدات پانچ سال پہلے سے بھی کم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 3 اکتوبر 2017 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کیلئے ہوتی ہے مگر اس ملک میں جمہوریت ایک خاندان کیلئے ہے ، آج ہماری برآمدات پانچ سال پہلی کی بر آمدات سے بھی کم ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدر عمر نے کہا کہ جمہوریت عوام کے لئے ہوتی ہے مگر اس ملک میں جمہوریت ایک خاندان کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے ہاتھ باندھ دیے گئے ہیں ، آج ہماری برآمدات پانچ سال پہلے سے بھی کم ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات