خیبرایجنسی میں افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 3 اکتوبر 2017 20:48

خیبرایجنسی میں افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ
راجگال (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اکتوبر2017ء) خیبرایجنسی میں افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس آپی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سےنائب صوبیدار اظہر علی شہید ہوا۔ دہشتگردوں نے افغان سرحد کے پار سےفائرنگ راجگال میں مستل درہ پر کی۔ شہید جوان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائے گا جبکہ شہید جوان کو پورے فوجی اعزازکےساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :