جدہ سے غیر قانونی طور پر لائے گئے 60نایاب کبوتر ضبط ،محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے

منگل 3 اکتوبر 2017 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) لاہور ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے غیر قانونی طور پر جدہ سے لائے گئے 60نایاب کبوتروں کو ضبط کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کا رہائشی شہری سعود ی عرب کے شہر جدہ سے غیر قانونی طور پر نایاب کبوتر لے آیا، کبوتر پنجرے میں بند تھے۔

(جاری ہے)

مسافر نے چینگنگ کے بغیر تمام کبوتروںکو باہر لانے کی کوشش کی جس پر کسٹمز حکام نے کبوتروں کو ضبط کرنے کے بعد محکمہ والڈ لائف کے حوالے کردیا ۔کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ مسافر غیر قانونی طور پر کبوتر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ اس کے پاس کبوتروں کو لانے کے لیے کوئی دستاویزات بھی موجو د نہیں تھیں ۔

متعلقہ عنوان :