وفاقی کابینہ نے جرمنی کے ساتھ خزانہ ڈویژن کے معاہدے، چین کے ساتھ حقوق دانش کے شعبے میں تعاون اورروس کے ساتھ 600میگا واٹ توانائی منصوبے کیلئے معاہدے پر مذاکرت کی منظوری دیدی

کوریا،قطر اور کینیڈا کے ساتھ دہرے ٹیکسوں کے معاہدے میں ترمیم کی بھی منظوری

منگل 3 اکتوبر 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جرمنی کے ساتھ خزانہ ڈویژن کے معاہدے، چین کے ساتھ حقوق دانش کے شعبے میں تعاون اورروس کے ساتھ 600میگا واٹ توانائی منصوبے کیلئے معاہدے پر مذاکرت کی منظوری دیدی گئی جبکہ کوریا،قطر اور کینیڈا کے ساتھ دہرے ٹیکسوں کے معاہدے میں ترمیم کی منظوری بھی دیدی۔

منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جرمنی کے ساتھ خزانہ ڈویژن کے معاہدے کی منظوری بھی دی گئی ۔وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ حقوق دانش کے شعبے میں تعاون کی منظور ی بھی دیدی ۔روس کے ساتھ 600میگا واٹ توانائی منصوبے کیلئے معاہدے پر مذاکرت کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور کوریا کے درمیان دہرے ٹیکسوں کے معاہدے میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ۔

پاکستان اور قطر کے درمیان دہرے ٹیکسوں کے معاہدے میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ۔پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بھی دہرے ٹیکسوںکے معاہدے میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں ائیر مارشل احمر شہزاد کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا چیئرمین مقرر کرنے کی منطوری دی گئی،ان کی ترقی کے لیے سنیارٹی، بہتر کارکردگی اور اچھے ریکارڈ کو بنیاد بنایا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان ائیر لائن کارپوریشن لمیٹڈ کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کے ٹیکس میں چھوٹ کی منطوری بھی دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ کسٹمز ایپلیٹ ٹربیونل لاہور کی مدت کانٹریکٹ میں توسیع اور راولپنڈی اور ملتان میں انشورنس ٹربیونلز کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بینکنگ کورٹ حیدرآباد کے جج کے تقرر کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :