گلو بٹوں نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر مجھ پر حملہ کیا ،یہ ممبر قومی اسمبلی کی تضحیک ہے ،جمشید دستی

ہماری عزت نہ کی گئی تو پھر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھی گریبان پکڑیں گے،ممبر قومی اسمبلی واقعے کی تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی سپیکر

منگل 3 اکتوبر 2017 19:51

گلو بٹوں نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر مجھ پر حملہ کیا ،یہ ممبر قومی اسمبلی ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2017ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ گزشتہ روز گلو بٹوں نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر مجھ پر حملہ کیا ہے جو کہ ایک ممبر قومی اسمبلی کی تضحیک ہے،اگر ہماری عزت نہ کی گئی تو پھر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھی گریبان پکڑیں گے، ان کی بھی عزت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان زیریں کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20سی25لوگ جو حکومتی ممبران اسمبلی کے ساتھ آئے تھے اور گیٹ پر بدتمیزی کی جو ناقابل برداشت ہے اس کا نقصان حکمران جماعت کو ہی ہو گا۔

جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ جس پر جمشید دستی نے کہا کہ واقعے میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ورنہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا گریبان پکڑ لوں گا۔