کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت ایمان کی شق میں تبدیلی ہرگز گوارہ نہیں کریں گے، جماعت اہلسنت

منگل 3 اکتوبر 2017 22:18

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت ایمان کی شق میں تبدیلی ہرگز گوارہ نہیں،ختم نبوت ایمان کا مسئلہ ہے،جس پر کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا،ان خیالات سینئر نائب صدر جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب مفتی محمد رفیق شاہ جمالی،مفتی محمد شفیق الرحمن،الیاس تنویر،سید منیر حسین شاہ،چوہدری منشاء کھکھ،حافظ سلیمان رضوی،مولا نا محمد علیم دیگر جماعت اہلسنت کے رہنمائوں نے ایم این ایز بیگم مجیدہ وائیں،پیر محمد اسلم بودلہ کے گھروں کے باہر اپنا احتجاج کرتے ہوئے کیا،اُنہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت پر قسم کے الفاظ کی شق ختم کرکے اقرارنامے میں بدلنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکمران ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کرر ہے ہیں،ماضی میں ختم نبوت کے معاملے پر پاکستان کے مسلمان گراں قدر قربانیاں پیش کرچکے ہیں،جو ہمارے تاریخ کا روشن باب ہے،اس موقع پر مذہبی جماعت کے درجنوں افراد نے ہاتھ میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے،مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنان نے شہر کے مختلف بازرو میں موٹر سائیکلوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے ،احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھاکہ ایم این ایز کی طرف سے بل جودستخط کئے گئے ہیں وہ جلد از جلد واپس لئے جائیں ورنہ ہم بھر احتجاج کریں گے۔