لیسکو نے جنرل ہسپتال، ڈیفنس، ٹائون شپ، جوہر ٹائون، فیروز پور روڈ اور کاہنہ سمیت متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ واپس لے لیا

منگل 3 اکتوبر 2017 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) لیسکو نے جنرل ہسپتال، ڈیفنس، ٹائون شپ، جوہر ٹائون، فیروز پور روڈ اور کاہنہ سمیت متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے شہر کے پوش علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا کمپنی شیڈول کے مطابق بدھ کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک بجلی بند ہونا تھی، سیکرٹری پانی و بجلی یوسف نسیم کھوکھر کی ہدایت پر لیسکو چیف نے شہر میں مسلسل بجلی بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا لیسکو کے کاہنہ نو گرڈ سٹیشن، جوہر ٹائون، عنایت پورہ اور ڈیفنس ہاسنگ گرڈ، ولنگڈن مال، رحمان پارک اور اولڈ کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن سے بجلی بند کرنا تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق ماڈل ٹان، گارڈن ٹان، لیفو اور ٹان شپ گرڈ سٹیشن سے بھی بجلی معطل ہونی تھی۔

اسی طرح الیون کے وی کے نشتر، این ایف روڈ، واک گیس، دھلوکی، انڈسٹریل تھری، پنجاب سوسائٹی، حمزہ ٹان، جنرل ہسپتال، واپڈا کالونی، صوفیہ آباد، اٹاری، سروبہ اور ایس ایم ایف فیڈر سے بھی بجلی بند ہونا تھی، تاہم اعلی افسران کی مداخلت کی وجہ سے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا گیا ہے اور شہر میں بجلی بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :