انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن کی کارروائی کرایہ کے قاتل، غیرت کے نام قتل،بینک ڈکیتی میں ملوث 11ملزمان گرفتار

منگل 3 اکتوبر 2017 19:02

انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن کی کارروائی کرایہ کے قاتل، غیرت کے نام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے کرایہ کے قاتل، غیرت کے نام قتل،قتل،بینک ڈکیتی،بھتہ وصولی میں ملوث 11ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے لوئرمال میں ہونی والی ایک پریس کانفرنس کے دوران بتلایاکہ سٹی ڈویژن میں برھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سید اکرار حسین شاہ کو خصوصی ٹاسک دیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ ہومی سائیڈ کے انچارج SIمحمد طارق نے لال خان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔ لال خان کی بیوی نادیہ بی بی نے 4لاکھ روپے کرایہ کے غنڈوں کو دے کر اپنے خاوند لال خان کو اعجاز ،شاہد اور مظہر کے ہاتھوں سے قتل کروا دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح شادباغ ہومی سائیڈ کے انچارج SIاختر علی نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والے علی احمد کے قاتل کو اشب کو گرفتار کر لیا ۔

مقتول علی احمد کے اشب کی بہن نشاء کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے اس نے اپنی بہن کے آشناکو قتل کر دیا۔ تھانہ بادامی باغ ہومی سائیڈ کے انچارج SIمحمد علی نے طاہر حسین کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ طاہر حسین جو بیرون ملک مقیم تھا۔ اس کی بیوی مسماة امبرین بی بی کے محمد اکرم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر مسماة امبرین بی بی نے محمد اکرم کے ساتھ مل کر طاہر حسین کو قتل کر دیا اورانویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے بھتہ ،اے ٹی اے اور بینک ڈکیتی میں ملوث 3ملزمان محسن یونس،آصف عرف ثقلین ،عادل کو گرفتارکر لیا ۔

ملزمان کے قبضہ1عدد پسٹل،نقدی تقریبا 9/10لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین شاہ کرایہ کے قاتل،غیرت کے نام قتل،قتل بینک ڈکیتی،بھتہ اوراے ٹی اے کے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اور CC-IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ** ** *