Live Updates

فریال تالپورنے بے بنیادالزامات پرعمران خان کوایک ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھجوا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اکتوبر 2017 18:01

فریال تالپورنے بے بنیادالزامات پرعمران خان کوایک ارب روپے ہرجانے کانوٹس ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اکتوبر2017ء ) : پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپورنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھجوا دیا ہے،عمران خان نے جلسے میں فریال تالپور پربے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پارٹی قیادت پر بے بنیاد الزامات کا بھرجواب دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹواور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی اجازت سے پی پی رہنماء فریال تالپور نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حیدرآباد کے عوامی جلسے میں فریال تالپور پربےبنیاد الزامات لگائے تھے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات کو واپس لیں اور معافی مانگیں۔اس کے برعکس عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات