رکن سندھ اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10اکتوبر تک ملتوی

منگل 3 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وقت کی کمی کے باعث سماعت ملتوی کی۔

(جاری ہے)

درخواست شازیہ مری کے حلقے کے ووٹر عطا محمد چنیو نے دائر کی ہے۔درخواست میں شازیہ مری کیخلاف جعلی ڈگری اور غلط شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کا الزام عائد کیا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار بیرسٹر رفیق کلوڑکاکہنا ئے کہ طویل عرصے سے درخواست زیر التوا ہے جلد سنی جائے ۔آئندہ سال نئے انتخابات ہونے والے ہے اس درخواست کو جلد نمٹایا جائے ۔