قبضہ گروپ کو عابدیونس ایڈووکیٹ کے مکان پر قبضہ سے روکا جائے‘چونیاں بار ایسوسی ایشن

سیاسی شخصیت اور پولیس کی مدد سے غنڈوں کے ذریعہ پلاٹوں اور مکانوں پر قبضے کرتے ہیں‘بار کا اظہار تشویش

منگل 3 اکتوبر 2017 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) چونیاں بار ایسوسی ایشن نے رانا محمود احمد عرف رانا گوگا کی سرکردگی میں قبضہ گروپ کی کارروائیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گروپ کو عابد یونس ایڈووکیٹ کے مکان پر قبضہ کرنے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

صدر چونیاں بار ایسوسی ایشن کی زیرصدارت منعقدہ بار کے اجلاس میں اس پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ رانا محمود عرف رانا گوگا سکنہ ہرچوکی نے اپنے والد رانا محمد علی اور حقیقی چچا رانا منظور احمد پر مشتمل ایک نام نہاد قبضہ گروپ بنا رکھا ہے جس کو ایک مقامی سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے جو کہ مقامی پولیس کی مدد سے اب تک چھانگا مانگا روڈ پر تین پلاٹوں پر قبضہ کر چکے ہیں اور اب محمد یونس عابد ایڈووکیٹ کے 18سال قبل تعمیر کردہ مکان پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس پر چونیاں بار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے درخواست کرتی ہے کہ اس قبضہ گروپ کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کے پلاٹ واگزار کرائے جائیں اور محمد یونس عابد ایڈووکیٹ کے پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :