کراچی، ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلا ف کرپشن ریفرنس کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی

منگل 3 اکتوبر 2017 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) حتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں ملزم ذوہیر صدیقی کی جانب سے ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم ذوہیر صدیقی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ملزمان پر قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔