کراچی ، کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث آڈیٹر ایف بی آر اقبال مگسی کی عبوری ضمانت منسوخ

منگل 3 اکتوبر 2017 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سیلز ٹیکس ریفنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث آڈیٹر ایف بی آر اقبال مگسی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے ۔ منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سیلز ٹیکس ریفنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا ملزم اقبال مگسی و دیگر نے مختلف کمپنیز کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

ملزمان کے خلاف کرپشن کے چار ریفرنس دائر ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے کرپٹ افسران کو بچنے کاراستہ بتاتے ہیں انہیں کیسے چھوڑدیں ایسے لوگ ضمانت لے کر غائب ہوجاتے ہیں۔ عدالت نے عدم حاضری پر آڈیٹر ایف بی آر اقبال مگسی کی ضمانت عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

متعلقہ عنوان :