تھر فائونڈیشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وٴْکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) کے درمیان سمجھوتہ

منگل 3 اکتوبر 2017 16:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) تھر فائونڈیشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وٴْکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) کے درمیان تھر کے نوجوانوں کو طلب سے متعلق ضروری تکنیکی تربیت دینے کے لئے شراکت داری قائم کرنے کا سمجھوتہ طے پاگیا۔ اس شراکت داری کے تحت تربیت کی فراہمی سے موجودہ دور اور مستقبل میں کان کنی کے منصوبوں میں ان نوجوانوں کے لئے ملازمت کا حصول آسان ہوگا۔

معاہدے کے مطابق، STEVTA ابتدائی طور پر تھر کے نوجوانوں کو ریفریجریشن اور ائر کنڈیشنگ کی تربیت فراہم کرے گی جبکہ ایس ای سی ایم سی اور EPTL تھر بلاک II میں تھر کوئلہ منصوبوں میں اِن تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع دے گی۔ دونوں کمپنیوں کے امور تھر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ادا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تھر فائونڈیشن کو ان دونوں اداروں نے تھر پارکر کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کیا ہے۔

مزید نوجوانوں کو تربیت دینے کا عمل اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ اور ایس ای سی ایم سی کی جانب سے تھر بلاک II کے منصوبوں میں طلب بڑھنے پر وسیع کیا جائے گا۔ مزید براں ایس ای سی ایم سی اور STEVTA کے مابین کورس، تربییت کے ماڈیولز، اور زیر تربیت نوجوانوں کو پرکھنے کے لئے نشستیں رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے تھر فائونڈیشن کے چیف شمس الدین شیخ نے کہا کہ تربیتی پروگرام کی بدولت تھر کے مقامی نوجوانوں پر کوئلے کے منصوبوں اور توانائی کے پلانٹ میں ملازمت کے دروازے کھل جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایف دوران تربیت ٹی ایف یہ یقینی بنائے گا کہ نوجوانوں کو کمپنی کی ضرورت کے عین مطابق بہترین تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ مسلسل پرکھنے پر کامیاب امیدواروں کو ملازمت کا موقع دیا جائے گا۔STEVTA کے ڈائریکٹر لیاقت علی جامرونے کہا کہ اٴْن کی توجہ ملازمت کے مطابق ضروری تربیت فراہم کرنے پر مرکوز ہوگی۔ اس کے علاوہ بھی مستقبل قریب میں اینگرو کے پلانٹس میں پیدا ہونے والے ممکنہ مواقعوں پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔

متعلقہ عنوان :