پھاٹک بند کرنے کی پاداش میں دیہاتی لڑکوں کا ریلوئے گیٹ مین پر تشدد

عوام نے ملزمان پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،ٹرینوں کی آمد ورفت بھی معطل رہی

منگل 3 اکتوبر 2017 16:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) پھاٹک بند کرنے کی پاداش میں دیہاتی لڑکوں نے ریلوئے گیٹ مین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،عوام نے ملزمان پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،ٹرینوں کی آمد ورفت معطل رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ انڈسٹریل ایریا میں موجود ریلوئے پھاٹک بھچوکی ماہجہ پر صبح سویرے گاڑیوں کا رش بڑھ جانے سے گیٹ مین کو پھاٹک بند کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آج صبح گیٹ مین محمد رفیق نے 303اپ بزنس ایکسپریس کو گزارنے کیلئے پھاٹک بند کرنا چاہا تو لوڈر اورمسافر گاڑیوں کے رش کی وجہ سے پھاٹک بند نہ ہو سکا جس کے باعث گیٹ مین نے ہنگامی طور پر آہنی سنگل سے ٹریفک روکنے کی کوشش کی جس کو مقامی دیہاتی لڑکوں نے اتار کر گاڑیاں نکالنے کی کوشش کی جس پر گیٹ مین محمد رفیق کی تلخ کلامی ہو گئی ملزمان نے گیٹ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا شروع کردیا جس پر ریلوئے لائن پر کام کرنیوالے ملازمین پھاٹک پر آپہنچے جنہوں نے کھلے پھاٹک کو بند کرنے کی کوشش کی اور ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اس دوران ریلوئے پھاٹک پر 303اپ بزنس ایکسپریس 15منٹ سے زائد رکی رہی پولیس کی مداخلت پر پھاٹک کو کلیئر کروادیا گیا آخری اطلاعات کے مطابق ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :