محکمہ آبپاشی نے لاہور کینال12 دن کی بندش کے بعد کھول دی

منگل 3 اکتوبر 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) مغلپورہ کے قریب زیرتعمیر چوبچہ انڈر پاس کے تعمیراتی کام کی وجہ سے ایل ڈی اے کی درخواست پر بند کی جانے لاہور نہر کو 12 یوم کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے ترجمان کے مطابق اب نہر اپنے مقررہ ڈسچارج کے مطابق چل رہی ہے اور نہر سے متصل تمام راجباہوں بشمول راجباہ نیاز بیگ میںپانی شیڈول کے مطابق چھوڑ دیاگیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ آبپاشی کو کسانوں کی آبی ضروریات کا خوب اندازہ ہے مگر بعض اوقات ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر نہروں کی بندش ناگزیر ہو جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راجباہ نیاز بیگ کی بندش کے خلاف کاشتکاروں نے احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :