ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا فعال کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے‘ حمیدہ وحید الدین

منگل 3 اکتوبر 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا فعال کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں مقامی ہوکل میں جائیکا،FHMA, FGCCاورPRGMEAکے زیر اہتمام خواتین کے لئے روزگار کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں-جائیکا کی Magumi Fujitaکے علاوہ عثمان جواد، رحمان بھرارا، فلاحت عمران ، فوزیہ وقار، ڈاکٹر کامران سندھو، عادل عمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا- صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کی ملکی ترقی کے دھارے میں شرکت کے لئے حکومت پنجاب نے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں- انہوں نے کہا کہ حکومت ہر 2سال کے بعد خواتین پیکیج کے ذریعے خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتی ہی- انہوں نے خواتین کے لئے متعدد حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کی خود روزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی جارہی ہے - تقریبا 54فیصد خواتین بلاسود قرضوں سے مستفید ہورہی ہیں - انہوں نے خواتین کے لئے روزگار کی فراہمی کے مواقع کے حوالے سے کہا کہ پنجاب ورکنگ انڈوومنٹ فنڈ ، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ، گھریلو کارکنوں، خواتین کو ہنر مند بنانے اور مختلف صنعتوں میں ان کی شرکت کے لئے تربیت کے موقع فراہم کئے جارہے ہیں - ملازمت کرنے والی خواتین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سنٹرز اور خود انہیں رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ورکنگ وویمن ہاسٹلز قائم کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ خواتین کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 15فیصد کوٹہ، عمر کی بالائی حد میں رعایت ، ٹرانسفر کی اضافی سہولت ، زچگی کی صورت میں والدین کے لئے رخصت کی سہولت ، سلیکشن کمیٹیوں اور بورڈز میں خواتین کی نمائندگی اور تعلیمی اداروں میں کیریئر کونسلنگ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہی- انہوں نے کہا کہ بہت جلد وویمن ایکسپو اور پرائیویٹ شعبے میں خواتین کے لئے ملازمتوں کے مواقع کے حوالے سے سروے کا اہتمام کیا جارہا ہی-حمیدہ وحیدالدین نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے لئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں- پاکستان کو وویمن فرینڈی بنانا حکومت کا ویژن ہی-