صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے طلباء اور سول سوسائٹی لوگوں میں شعور اجاگر کریں، ڈی ڈی ای او حافظ محمد نواز عباسی

منگل 3 اکتوبر 2017 16:36

صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے طلباء اور سول سوسائٹی لوگوں میں شعور ..
حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) گوہرہ نروالا کے مقام پر ایک عظیم الشان جلسہ ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز، ڈسٹرکٹ ممبر سردار محمد شمیم، ڈسٹرکٹ ممبر امریز خان جدون اور ڈسٹرکٹ ممبر سردار مشتاق کے علاوہ گوہرہ کے مقام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مشتاق تنولی تھے۔

(جاری ہے)

صدارت کے فرائض ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ محمد نواز عباسی نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں تمام سٹاف طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ پرنسپل قاری محمد الیاس نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد کو ڈاکٹر مشتاق، ڈاکٹر شبیر بہادر اور ڈاکٹر شوکت نے تفصیلی لیکچر دیئے اور اس بات پر زور دیا کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ہم ڈینگی کو شکست دے سکتے ہیں۔ صفائی کے حوالہ سے طلباء نے تقاریر کیں اور واک میں بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :