ڈی ایچ کیو ہسپتال پارکنگ قتل کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو منتقل

منگل 3 اکتوبر 2017 16:27

ڈی ایچ کیو ہسپتال پارکنگ قتل کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سیشن کورٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پارکنگ میں ہونے والا قتل کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو منتقل کر دیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی تاریخ 10 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی پارکنگ میں دو گروپوں کے درمیان معمولی توں تکرار کے بعد فائرنگ سے نملی میرا کا رہائشی نوجوان رفاقت جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کینٹ پولیس نے مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر زریب عباسی اور قیصر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی جو پہلے ایڈیشنل سیشن کے پاس زیر سماعت رہی۔ سیشن جج نے گذشتہ روز کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو منتقل کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر 10 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :