عدالت عالیہ کا پرائیویٹ سکولوں کے زیراہتمام ہونے والے ریگولیٹری اتھارٹی کے انتخابات روکنے کا حکم

منگل 3 اکتوبر 2017 16:27

عدالت عالیہ کا پرائیویٹ سکولوں کے زیراہتمام ہونے والے ریگولیٹری اتھارٹی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) عدالت عالیہ نے پرائیویٹ سکولوں کے زیراہتمام ہونے والے ریگولیٹری اتھارٹی کے انتخابات روکنے کا حکم دیدیا، انتخابات کو فی الوقت ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پن فرینڈز کے جنرل سیکرٹری طاہر خان آفریدی نے بتایا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر کے انتخاب کیلئے انتخاب 3 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن پشاور ہائی کورٹ نے انتخابات روکنے کا حکم دیدیا ہے جس سے انتخابات فی الوقت ملتوی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہم تسلیم نہیں کرتے تاہم ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر کے انتخاب کیلئے پن فرینڈز میدان خالی بھی نہیں چھوڑے گی، ہمارا امیدوار انتخابات میں حصہ لے گا اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھرپور کردار بھی ادا کریں گے۔