ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنر کے نئے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 3 اکتوبر 2017 16:27

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنر کے نئے ممبران کی تقرری ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین اور اراکین کو ہٹائے جانے اور نئے ممبران کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے تینوں ممبران غیر مقامی ہیں۔ ممبران کی تقرری میں ہزارہ کو کسی قسم کی نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے عوامی اور ڈاکٹروں کی شکایت پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین جاوید پنی اور دو ممبران بریگیڈیئر (ر) خالد حسین اور کرنل (ر) صلاح الدین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا جن کے ہٹائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری ہوا اور ساتھ ہی نئے ممبران کی تقرری کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے ممبران میں شاہین ایئر لائن کے چیف فنانشنل آفیسر عامر محمود، چیف فنانس آفیسر اسلام آباد جنید مشتاق قریشی اور چارٹرڈ اکائونٹنٹ آف پاکستان احمد سراج شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :