(ق) لیگ کا انتخابی اصلاحات قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی'ذرائع

منگل 3 اکتوبر 2017 15:30

(ق) لیگ کا انتخابی اصلاحات قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ق) نے انتخابی اصلاحات قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کے منظور کے معاملے کو سپر یم کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے کیلئے قانون مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے اس حوالے سے طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ قانون سازی سیانتشار اور ٹکرا کی سیاست جنم لے گی۔