مفکر پاکستان ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی دوسری برسی کا عقیدت و احترام سے انعقاد

منگل 3 اکتوبر 2017 14:55

مفکر پاکستان ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید ..
فیصل آباد۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) شاعر مشرق ،مفکر و مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے صاحبزادے اور سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی دوسری برسی 3اکتوبر بروز منگل کو فیصل آبا دڈویژن سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس موقع پر مرحوم و مغفور کی روح کو ایصال ثواب کیلئے جگہ جگہ قرآن خوانیوں اور فاتح خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات بھی منعقد کی گئیں جن میں ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی شاندار قومی ، ملکی و ملی خدمات کو سنہری حروف میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جو 3اکتوبر 2015ء کو 91 برس کی عمر میں شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال و ریسرچ سنٹر لاہور میں سرطان کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال پا گئے تھے