کریتی سینن چھٹیاں گزارنے کے لئے دبئی پہنچ گئیں

منگل 3 اکتوبر 2017 14:44

کریتی سینن چھٹیاں گزارنے کے لئے دبئی پہنچ گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن چھٹیاں گزارنے کے لئے دبئی پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ کے بعد اداکارہ کریتی سینن نے کام سے وقفہ لے لیا اور اپنی والدہ اور والد کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے ان دنوں دبئی میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس دوران لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :