انکم ٹیکس آگہی مہم، گوشواروں کی تعداد میں230فیصد اضافہ

گوشوارے داخل کرائے جانے کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہیگا،ایف بی آر

منگل 3 اکتوبر 2017 14:06

انکم ٹیکس آگہی مہم، گوشواروں کی تعداد میں230فیصد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی اعلی قیادت کی سرتوڑ کوششوں اور جاری آگہی مہم کی بدولت ٹیکس سال2017 کے دوران ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں230فیصد کاقابل تحسین اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 28ستمبر2017 تک ستمبر 2016 کے 54ہزار کے مقابلے میں ایک لاکھ78ہزار 945انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرائے گئے ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ بڑے سرکاری ونجی تجارتی وصنعتی میں گوشوارے جمع کرانے سے متعلق ایف بی آر کی آگہی مہم کامیاب رہی ہے ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ میں 31اکتوبر 2017 تک توسیع کردی ہے اور اس امر کا قوی امکان ہے کہ اکتوبر میں بھی انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرائے جانے کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کا سراغ لگانے کی جاری مہم میں تمام تر توجہ بڑے سرکاری ونجی اداروں پر مرکوز کررکھی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، ایف بی آر کے افسران ٹیکس آگہی مہم کے تحت بڑے تجارتی وصنعتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے افسران وملازمین کوٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں اور سربراہان کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرارہے ہیں جوکہ بہت خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :