پاکستانی سیاست کا اہم ترین مہینہ شروع ،

ملک میں تصادم ہونے جارہا ہے‘ معیشت کو شدید دھچکا لگنے والا ہے ، نواز شریف اور ان کی جماعت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے ، (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا ہے ،پاکستان کو بچانے کیلئے نواز شریف کی سیاست سے نجات حاصل کرناہوگی عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کا نوازشریف کو (ن)لیگ کا صدر بنائے جانے پرردعمل کااظہار

منگل 3 اکتوبر 2017 12:45

پاکستانی سیاست کا اہم ترین مہینہ شروع ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے صدر اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ ملک میں تصادم ہونے جارہا ہے ،پاکستانی سیاست کا اہم ترین مہینہ شروع ہوچکا ہے‘ ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگنے والا ہے ، نواز شریف اور ان کی جماعت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے ، (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا ہے ،پاکستان کو بچانے کیلئے نواز شریف کی سیاست سے نجات حاصل کرناہوگی ۔

منگل کو نواز شریف کے پارٹی صدر بننے پر میڈیا سے گفتگو میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ ملک میں تصادم ہونے جارہا ہے‘ ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگنے والا ہے۔ حکومت جلد از جلد چیئرمین نیب لگانے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور ان کی جماعت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے سب کام نواز شریف کررہے ہیں۔ (ن) لیگ چیلنج کرتی ہے کہ میں سپریم کورٹ جاتا ہوں مجھے انگلش نہیں آتی (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا ہے۔

پاکستان کو بچانا ہے تو نواز شریف کی سیاست سے نجات حاصل کرنی ہے۔ چیئرمین نیب کے معاملے پر نورا کشتی ہورہی ہے آصف زرداری کسی صورت اپنی مرضی کے علاوہ چیئرمین نیب نہیں مانیں گے۔ خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے پی ٹی آئی سے نام نہیں مانگا۔ پاکستانی سیاست کا اہم ترین مہینہ شروع ہوچکا ہے۔