Live Updates

الیکشن بل کی منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں‘

دونوں جماعتوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا‘ رابطہ کرنے کے باوجود ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کیلئے کوئی نام نہیں دیا‘ چیئرمین نیب کا تقرر 8اکتوبر سے پہلے کرلیا جائے گا،نواز شریف کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد دیتا ہوں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 3 اکتوبر 2017 12:45

الیکشن بل کی منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن بل کی منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں‘ دونوں جماعتوں نے اپنی غلطی چھپانے کے لئے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا‘ نواز شریف کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد دیتا ہوں‘ رابطہ کرنے کے باوجود ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کیلئے کوئی نام نہیں دیا‘ چیئرمین نیب کا تقرر 8اکتوبر سے پہلے کرلیا جائے گا۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن بل کی منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں نے اپنی غلطی چھپانے کے لئے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔ رابطے کے باوجود پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کیلئے نام تجویز نہیں کیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نواز شریف کو پارٹی صدر بننے کی مبارکباد دی۔ ایم کیو ایم نے بھی چیئرممین نیب کیلئے نام نہیں دیا۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں چیئرمین کے نیب کے نام پر تبادلہ خیال ہوگا چیئرمین نیب کا تقرر آٹھ اکتوبر سے پہلے کرلیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات