اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کا ڈاکٹر سنگین خان کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 2 اکتوبر 2017 22:43

اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کا ڈاکٹر سنگین خان کی وفات پر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے باچا خان بابا کے حقیقی پیروکار اور خدمت گار ڈاکٹر سنگین خان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ،اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہمرحوم ڈاکٹر سنگین نے زندگی بھر خدائی خدمتگار تحریک کیلئے خدمات پیش کیں اور ان کی یہ خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وفات مرحوم کے خاندان کے ساتھ ساتھ اے این پی کیلئے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے اور ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا، انہوں نے مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے،پارٹی رہنماؤں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔