پارلیمنٹ کی منظور کردہ ترمیم سب کو ماننا پڑے گی،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ کو ہی ہونا چاہیے، یہاں پالیسیاں بننی چاہئیں

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو

پیر 2 اکتوبر 2017 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے ترمیم کی ہے جو سب کو ماننی پڑے گی،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ کو ہی ہونا چاہیے، یہاں پالیسیاں بننی چاہئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ترامیم ہوتی رہتی ہیں اور پارلیمنٹ ہی ترامیم کرتی ہے،یہ ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہے جو سب کو ماننی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مرضی پارلیمنٹ ہے اور طاقت کا سرچشمہ بھی پارلیمنٹ کو ہی ہونا چاہیے، یہاں پالیسیاں بننی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے تجربے سے سیکھ گئے ہیں، جب بے نظیر بھٹو اور نواز شریف باہر تھے تو اس وقت بھی پیغام دیئے جا رہے تھے کہ آپ نہیں کوئی اور!۔