ہرنائی ،مقامی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ژوب کا رہائشی کان کن زندگی کی بازی ہار گیا

پیر 2 اکتوبر 2017 22:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے ایک اورمقامی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ژوب کا رہائشی کان کن زندگی کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہرنائی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر جانے کے باعث آکسیجن کی بندش سے ژوب کے رہائشی کان کن حبیب اللہ جان کی بازی ہار گیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔