احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا ٹھیک ہوا، وہ کرپٹ نواز شریف کے پیچھے گیا ہوا تھا، اس کا وہاں کیا کام تھا،

رینجرز اہلکار ایوارڈ کے حقدار ہیں، پیپلز پارٹی خود ایک ڈاکو جماعت ہے، خورشید شاہ کی رسی ایک لٹیرے اور ڈاکو کے ہاتھ میں ہے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی ضروری ہے پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 2 اکتوبر 2017 22:19

احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا ٹھیک ہوا، وہ کرپٹ نواز شریف کے پیچھے گیا ہوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا ٹھیک ہوا، وہ کرپٹ نواز شریف کے پیچھے گیا ہوا تھا، اس کا وہاں کیا کام تھا، رینجرز اہلکار ایوارڈ کے حقدار ہیں، پیپلز پارٹی خود ایک ڈاکو جماعت ہے، خورشید شاہ کی رسی ایک لٹیرے اور ڈاکو کے ہاتھ میں ہے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی ضروری ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا بالکل ٹھیک ہوا، غیرت مند انسان استعفیٰ دیتا ہے، یہ لٹیرے اور ڈھیٹ لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کرپٹ نواز شریف کے پیچھے گیا ہوا تھا، اس کا وہاں کیا کام تھا، اگر غیرت ہوتی تو استعفیٰ دے دیتا، یہ پارلیمنٹ کو توڑنے کی طرف جا رہے ہیں، ہم چور کا راستہ روکیں گے، چور بچ نہیں پائیں گے، انہیں سزا ملے گی، پاکستان قانون کی حکمرانی کی طرف جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود ایک ڈاکو جماعت ہے، خورشید شاہ کی رسی ایک لٹیرے اور ڈاکو کے ہاتھ میں ہے، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی ضروری ہے، میرا ووٹ خورشید شاہ کے خلاف ہو گا، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیر داخلہ کی کوئی توہین نہیں ہوئی، رینجرز اہلکار ایوارڈ کے حقدار ہیں۔