نوازشریف نے کبھی الطاف حسین سے ملاقات کی نہ ہی کوئی فرم ہائر ،شیخ رشید کا بیان غلط ہے،سینئر صحافی

پیر 2 اکتوبر 2017 22:16

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) معروف سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی الطاف حسین سے ملاقات کی ہے نہ ہی کوئی فرم ہائر کی ہے اس حوالے سے شیخ رشید کا بیان غلط ہے ،واٹس ایپ گروپس کے ذریعے جعلی خبریں پھیلائی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر اپنے بیان میں مرتضیٰ علی شاہ کاکہنا تھاکہ شیخ کا یہ کہنا کہ نوازشریف نے الطاف حسین سے ملاقات کی اور فرم ہائر کی غلط ہے ۔اٹس ایپ گروپس کے ذریعے جعلی خبریں پھیلائی گئیں۔