سابق آ سٹریلیوی فاسٹ بولر مچل جانسن اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس لین نے پی ایس ایل کھیلنے کی تصدیق کردی ، نجم سیٹھی

بھارت کے ساتھ سیریز کے انعقاد کا بھی امکان پیدا ہو گیاہے،ٓئی سی سی کے نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سیریز متوقع ہے، چیئرمین پی سی بی

پیر 2 اکتوبر 2017 22:05

سابق آ سٹریلیوی فاسٹ بولر مچل جانسن اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس لین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آ سٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس لین نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ بھارت کے ساتھ سیریز کے انعقاد کا بھی امکان پیدا ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز، افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور ویسٹ انڈیز کے ایو ن لیوس بھی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

بھارت کے ساتھ سیریز کے بارے میں چیئرمین پی سی بی نے دعوی کیا کہ آئی سی سی کے نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سیریز متوقع ہے۔پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ وہ 9 اکتوبر کو آک لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کریں گے جس کے دوران پاک ، بھارت سیریز کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔ ۔