بٹگرام،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں جاوید اقبال اور تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے نئی سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

،پھل اور سبز ی منڈیاں دوسرے جگہ پر منتقل کرانے سے ٹریفک کے مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

پیر 2 اکتوبر 2017 21:02

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) ٹی ایم اے نے بٹگرام کے مرکزی بازار سے سبزی و فروٹ منڈیاں دوسری جگہ پر منتقل کر دی ہیں، پھل اور سبز ی منڈیاں دوسرے جگہ پر منتقل کرانے سے ٹریفک کے مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں جاوید اقبال اور تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے نئی سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، سبزی و پھل فروش خوشی سے جھوم اٹھے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

سوموار کے روز محکمہ ٹی ایم اے کے زیر اہتمام نئی سبزی منڈی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں جاوید اقبال اور تحصیل ناظم بٹگرام نیاز محمد خان ترند نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے نئی سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی بازار میں مختلف جگہوں پر سبزی و پھل منڈیاں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال رہے تھیں، متبادل جگہ پر ان منڈیوں کو منتقل کرانا بہت ضروری ہو چکا تھا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹی ایم اے مقامی لوگوں کو ریلیف پہنچانے کی غرض سے الله کے فضل سے تمام سبزی و پھل منڈیاں ایک جگہ پر منتقل کرانے میں انتھک کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی سبزی منڈی کو جدید سہولیات سے ٓراستہ کیا جائے گا، ابتدائی طور جتنی بھی ضروریات تھی ان کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹی ایم اے نے پوری کر دی ہیں اور جو کمی بیشی ہے ان کو بھی بہت جلد دور کر دیں گے۔ اس موقع پر ٹی ایم او ساجد خان، ٹیکس آفیسر بشیر احمد دیشانی، سنیٹری انسپکٹر دوستی رحمٰن اور محکمہ ٹی ایم اے کے دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :