Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے نو منتخب صدر ضلع ژوب کے اعزاز میں ایک تقریب

PTI کے تما م کارکنوں کو ساتھ لے چلوں گا،نو منتخب صدر صمدخان مندوخیل

پیر 2 اکتوبر 2017 22:01

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نو منتخب صدر ضلع ژوب کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق صوبائی نائب صدر نصراللہ ،گلستان ،صابر خان ،خالق داد کاکڑ ،محمد علی کاکڑ ،یوسف خان ،نادر خان اور ISF کے کاکنوں نے نو منتخب صدر صمد خان مندوخیل کو ضلع صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔اورصوبائی صدر یار محمد رند کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ سردار یار محمد رند نے میرٹ پر فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ہم تما م صدور کو مبارکباد دیتے ہیں۔اور اس فیصلے کو سہراہتے ہیں۔آخر میں نو منتخب صدر صمدخان مندوخیل نے تما م کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔اور یہ عہد کرتاہوں کہ PTI کے تما م کارکنوں کو ساتھ لے چلوں گا۔ پارٹی نے جو ذمہ داری ہمیںدی ہے۔اسے احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔کرپشن کے خلاف لڑوںگا۔PTIآئین کا پاسداری کروں گا۔عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچاؤں گا۔ہم کام پارٹی اور صوبائی قائدین کے مشورے سے کروں گا۔کبھی بھی آئین سے اور پارٹی کیساتھ غداری نہیں کرونگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :