تلہ گنگ ،ملک کے دوسرے شہروں یوم عاشورنہایت عقیدت اور مذہبی ولولے سے منایا گیا

پیر 2 اکتوبر 2017 20:21

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء)ملک کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل تلہ گنگ ولاوہ میں یوم عاشورنہایت عقیدت اور مذہبی ولولے سے منایا گیا- تلہ گنگ شہر اور گرد نواح میںدسویں محرم الحرام کے حساس ترین جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر ہو گے -جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعدار میں شرکت تحصیل تلہ گنگ و لاوہ کے مختلف دیہات میں جلوس نکالے گے اور مجالس کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

جبکہ تلہ گنگ شہر میں دسویں محرم الحرام کا حساس ترین مرکزی جلوس امام بارگاہ کشمیری سے صبح نو بجے بر آمد ہوا ۔ جو کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ پیر بخاری پر دوبارہ اختتام پذیر ہوا- مرکزی جلوس میں بعد ازاں شہر سے نکلنے والے مزید جلوس شامل ہو گی- ان جلوسوں میںماتمی سنگتیں،کشمیری ماتمی سنگت دربار پیربخاری ماتمی سنگت،امام بارگاہ حسینی ماتمی سنگت، حیدری امام بارگاہ ماتمی سنگت ،دربار غوث پاک امام بارگاہ ماتمی سنگت ،پیر سید حبیب شاہ سادات ماتمی سنگت،حسینتہ الزھرا امام بارگاہ ماتمی سنگت ,جعفری ماتمی سنگت محلہ ہوا پورہ اور زوار نئیرحسین ماتمی سنگت شامل تھیں- عزادارن نے زنجیر زنی دیوا چوک پر کی - شیعہ سنی اتحاد کا زبر دست مظاہرہ دیکھنے کو ملا- بزم تاجدار حرم میلاد پارٹی نے لنگر کا انتظام کیا ۔

(جاری ہے)

۔مرکزی جلوس کے راستوں میںدودھ کی سبلیں بھی لگائی گئیں۔ پلا ٹ وا لی مسجد میں بریلوی علماء کرام نے فلسفہ شہادت امام حسین ؑ پر روشنی ڈالی- جس میں شیعہ سنی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ جلوس کے بعد مجالس شام غریباں برپا کی گئیں جن میں مصائب اہل بیت پر روشنی ڈالی گئی-