لکی مروت، سیکورٹی کے مضبوط ترین حصار میں یوم عاشور منایا گیا

پیر 2 اکتوبر 2017 20:21

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء) لکی مروت میں سیکورٹی کے مضبوط ترین حصار میں یوم عاشور منایا گیا لکی سٹی میں محلہ سیدان سے علم ، تعزیئے اور ذوالجناح کاماتمی جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت سید ظہور عباس شاہ افگار بخاری نے کی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے بخاری شاہ قبرستان پہنچا عزاداروں نے راستہ بھر سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی جلوس کے ہمراہ مرثیہ خوانوں کی ٹولیاں بھی تھیں جو شہدائے کربلا کی شان میں مرثیے پڑھ رہی تھیں اس کے علاوہ جلوس کی گزرگاہوںمیں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں ماتمی جلوس کی حفاظت کے لئے پولیس نے مقامی امن کمیٹی کے تعاون سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے تھے ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے سیکورٹی کی بہ نفس نفیس نگرانی کی جس کے سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ادھر قریشی برادری کے صدر محمد یونس حسرت اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتر حکمت عملی اور سیکورٹی اقدامات کے سبب یوم عاشور کا پر امن انعقاد ممکن ہوا۔

متعلقہ عنوان :