رائے ونڈ ،بیوی نے آشنا دیور سے مل کر خاوند کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزمان گرفتار

پیر 2 اکتوبر 2017 20:14

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) نواحی گائوں مچھر پورہ میں بیوی نے آشنا دیور سے مل کر خاوند کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چھا نگا مانگا کے نوا حی گاں مچھر پورہ میں ظلم اور بربر یت کی ایک اور داستان رقم ہو گئی ،ایک ما ں سے جنم لینے والے بھائی کا خون سفید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات محمد جاوید ولد محمد ریا ض اپنے گھر میں سو یا ہوا تھا کہ اسکی بیوی فو زیہ نے اپنے دیور ندیم سے مل کر اپنے خاوند جاوید پر کلہاڑی سے گردن پر وار کر کے شہہ رگ کو کاٹ دیا اور پھر کلہاڑی اور ڈنڈے سوٹے کے پے در پے وار کر کے مو ت کے گھا ٹ اتار دیا ۔15 کی کال پر تھانہ چھا نگا مانگا کی پولیس بر وقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔دوران تفتیش انکشاف ہو ا کہ مقتول کی بیوی اور بھائی ندیم کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں اور اپنے اس گنا ہ کو پروان چڑھانے کے لئے انہو ں نے محمد جاوید کو قتل کیا ہے۔

پو لیس نے مقتول کی نعش کو تحویل میں لیکر پو سٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقتول کے چھوٹے بھائی محمد منیر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 395/17درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :