بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید ، دیگر 4زخمی

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دو بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں،آئی ایس پی آر

پیر 2 اکتوبر 2017 20:08

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک شہری کو شہید جبکہ دیگر 4کو زخمی کر دیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دو بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری دین محمد شہید جبکہ چار شہری زخمی ہو گئے، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں دو بھارتی چوکیاں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔