لندن میں حسین نواز کے دفتر میں نواز شریف اور الطاف حسین کی ملاقات کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 2 اکتوبر 2017 19:29

لندن میں حسین نواز کے دفتر میں نواز شریف اور الطاف حسین کی ملاقات کا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02اکتوبر2017ء) لندن میں حسین نواز کے دفتر میں نواز شریف اور الطاف حسین کی ملاقات کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں اپنے صاحبزادے حسین نواز کے دفتر میں پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات کی۔ جبکہ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سامنے آنے والی خبر کے مطابق نواز شریف کی ایم کیو ایم لندن کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی۔