پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے خلاف قانون بنایا تاکہ وہ اقتدار میں نہ آ سکیں،میاں جاوید لطیف

پیر 2 اکتوبر 2017 19:44

پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے خلاف قانون بنایا تاکہ وہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین میں ترمیم کرکے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کیلئے قانون بنایا تھا تاکہ وہ اقتدار میں نہ آ سکیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ماتحت اداری میں ان کے علم میں لائے بغیر اگرکام ہو رہے ہیں تو یہ قوم اور ریاست کے مفاد کے خلاف ہے۔ وزیر داخلہ نے جو کچھ کیا، صحیح کیا۔